بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

خود کو گھوڑا سمجھنے والا بیل

 رکاوٹی بانسوں کو عبورکرنے اورگھوڑے کی نقل اتارنے والا ایسٹن نامی بیل خود کو گھوڑا سمجھتا ہے۔فرانس کے ایک دیہات میں ایسٹن ہر صبح اپنی مالکن سیبن رواس کو سوار کرکے اسے گاؤں کی سیر پر لے جاتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ علاقے کے تمام افراد اسے بہت پسند کرتے ہیں۔ اس کے مداحوں کی تعداد دنیا بھر میں پھیلی ہوئی ہے کیونکہ یوٹیوب پر اس بیل کے سبسکرائبر کی تعداد 90 ہزار اور ٹک ٹاک پر 62 ہزار مداح ہیں۔

بیل کی مالکن سیبن نے بتایا کہ میں نے ایک گھوڑا پال رکھا تھا جو مقابلوں میں بھی حصہ لیتا تھا لیکن وہ جلد ہی موت کا شکار ہوگیا۔ اس کے بعد ان کی گھوڑوں میں دلچسپی کم ہوگئی۔لکمسبرگ سے انہوں نے ایک گائے اور اس کے نر بچے کو خرید لیا اور اسے پالنا شروع کیا۔ تاہم اس پر سواری کی کوشش کی تو نوجوان بیل نے ہاتھ نہ رکھنے دیا اور تین ماہ میں 38 مرتبہ اسے گرایا۔اس کےبعد وہ خاتون مالکن کا دوست بن گیا اور روزانہ گھوڑے کی طرح انہیں اپنی پشت پر بٹھاکر سیر کرتا ہے۔

Back to top button