درآمد شدہ اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ فروشوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری، لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹ ضبط۔

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ان لینڈ انفورسمنٹ نیٹ ورک ایف بی آر، سرگودھا کا درآمد شدہ اور نان ڈیوٹی پیڈ سگریٹ فروشوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ جاری، لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹ ضبط۔ تفصیل کے مطابق چیف کمشنر امتیاز علی سولنگی کی خصوصی ہدایات پر ڈپٹی کمشنر علی صالح حیات کلیار کی سربراہی میں انسپکٹر ملک محمد وسیم جسرا اور انسپکٹر محمد آفتاب اعوان پر مشتمل ٹیموں نے خوشاب میں سگریٹ کی مختلف دوکانوں پر چھاپہ مارا ، جہاں سے لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹ برآمد کئے گئے۔ ٹیموں نے سگریٹ ضبط کرتے ہوئے اپنی تحویل میں لے لیے ۔ واضح رہے کہ ایف بی آر نے غیر رجسٹرڈ برانڈز اور ٹیکس سٹیمپ کے بغیر فروخت ہونے والے سگریٹوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی اور کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے۔

Exit mobile version