بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

چیئرمین نادرا کا صومالیہ کے وزارتی وفد کے اعزاز میں عشائیہ، احسن اقبال بھی شریک

چیئرمین نادرا نے اسلام آباد میں صومالیہ کے وزارتی وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال، وزیراعظم کے مشیر برائے کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ، سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی اور وفاقی سیکرٹری داخلہ یوسف نسیم کھوکھر نے بھی استقبالیہ میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال نے پاکستان اور صومالیہ کے درمیان اہم، برادرانہ اور تاریخی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان صومالیہ سے اپنے تعلقات کو بے حد اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں بطور وزیر داخلہ ان کی کوششوں سے دونوں ممالک نے باہمی تعاون کو بڑھانے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا تھا۔

جناب احسن اقبال نے چیئرمین نادرا طارق ملک اور صومالیہ کے وزیر داخلہ احمد معلم فقی کے ان اقدامات کو عملی جامہ پہنانے کی کوششوں کو سراہا جس کا آغاز انہوں نے مارچ 2018 میں اُس وقت کی صومالی سفیر مس خدیجہ محمد الممخدومی کے ساتھ شناخت کے نظام اور سول رجسٹریشن کا نظام فراہم کرنے کے متعلق ایک معاہدے پر دستخط کرتے ہوئے کیا تھا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صومالیہ ہر لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے اور پاکستان اپنے تمام تر انسانی اور تکنیکی وسائل سے برادر ملک صومالیہ کو رجسٹریشن نظام، امیگریشن سروسز اور دیگر خدمات کی فراہمی میں مدد کے لیے تیار ہے۔

اشتہار
Back to top button