علاقائی
پراجیکٹ ڈائریکٹر پروجیکٹ مینیجمنٹ یونٹ پنجاب عدیل اسلم کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال جوہرآباد کا خصوصی وزٹ
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پراجیکٹ ڈائریکٹر پروجیکٹ مینیجمنٹ یونٹ پنجاب عدیل اسلم نے ڈائریکٹر آپریشن پنجاب پی ایم یو رائے فیصل اور پروجیکٹ مینیجر سرگودھا ڈویژن قیوم حسن کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال جوہرآباد کا خصوصی وزٹ کیا۔وزٹ کے دوران انہوں نے ایوننگ او پی ڈی ، میل ایمرجنسی ، ایمرجنسی فارمیسی ، انڈور فارمیسی، میل ایمرجنسی وارڈ، بلڈ بنک اور تھیلیسیمیا سنٹرکا تفصیلی جائزہ لیا اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی نے انہیں ہسپتال سے متعلقہ مختلف امور بارے بریف بھی کیا ۔