امریکی جنرل ایرک کوریلا کی جی ایچ کیو آمد، آرمی چیف سے ملاقات، یادگار شہدا پر پھول رکھے

امریکی کمانڈر سینٹ کام جنرل ایرک کوریلا نے پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے کمانڈر امریکی سینٹ کام جنرل ایرک کوریلا کا جی ایچ کیو پہنچنے پر استقبال کیا، کمانڈر امریکی سینٹ کام نے یادگار شہدا پر پھول بھی رکھے۔

https://news.com.pk/wp-content/uploads/2022/12/WhatsApp-Video-2022-12-15-at-2.43.07-PM.mp4

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی پر تبادلہ خیال کیا گیا، امریکی جنرل نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں کااعتراف کیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک، امریکا مسلح افواج کے درمیان وفود کی سطح پر بات بھی ہوئی

مہمان نے علاقائی امن کے لیے پاکستان کے تعاون کا اعتراف بھی کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد آج طورخم بارڈر کا دورہ بھی کرے گا، وفد کو انسداد دہشتگردی اور پاک افغان سرحد پر بارڈر مینجمنٹ کےطریقہ کار سےآگاہ کیا جائے گا۔

Exit mobile version