بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

انگلینڈ ویمن ٹیم نے ون ڈے میچوں میں ویسٹ انڈیز کو تین صفر سے شکست دیدی

انگلینڈ کی ویمن کرکٹ ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں بھی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 151 رنز کے واضح فرق سے شکست دیکر سیریز تین صفر سے جیت لی ہے، اینٹیگوا میں کھیلے گئے سیریز کے تیسرے میچ کا ٹاس انگلینڈ کی ٹیم نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور ان کی ٹیم 44.3 اوورز میں 256 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی سیور 85 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلے میتھیوز اور شاکیرا سیلمان نے تین تین وکٹیں حاصل کیں، جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 37.3 اوورز میں 105 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 151 رنز کے فرق سے ہار گئی ویسٹ انڈیز کی جانب سے ہیلے میھتیوز 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں انگلینڈ کی جانب سے ایسلسٹون نے تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

اشتہار
Back to top button