بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

وفاقی ٹیکس محتسب نے سویابین امپورٹ کی اجازت دیدی

وفاقی ٹیکس محتسب نے سویابین امپورٹ کی اجازت دیدی، تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امپورٹ کی کلیئرنس فوری طور پر شروع کی جائے۔وفاقی محتسب نے ایک ہفتے کے اندر تمام کنسائمنٹ کلیئر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے فیصلے پر عمل درآمد کی نگرانی خود کرانے کا فیصلہ کیا ہےوفاقی ٹیکس محتسب کا بڑا فیصلہ، ملک میں جاری بڑے بحران کا حل نکال دیا۔ عوامی مفاد کی خاطر سویابین اور پولٹری فیڈ کی امپورٹ فوری کلیئرنس کی اجازت دیدی۔ تحریری حکمنامے میں قرار دیا کہ متعلقہ محکموں نے امپورٹ کلیئرنس روک کر قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ایف ٹی او نے حکم دیا ہے کہ تمام متعلقہ اتھارٹیز کو اس ضمن میں فوری اقدامات شروع کرنا ہوں گے۔ فیصلے کے مطابق امپورٹ کلیئرنس روکنے سے کئی ملین ڈالر کا نقصان کیا گیا۔عوام کو پولٹری اور خوردنی تیل کی ضمن میں نہ صرف مہنگائی سے دوچار کیا گیا بلکہ فیڈ اور سویابین سپلائی روک کر ملک میں بحران پیدا کیا گیا جس سے انڈسٹری اور کاروبار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔وفاقی ٹیکس محتسب کے مشیر سہیل الطاف ، ارسلان سبکتگین اور الماس جویندا نے مشترکہ نیوز کانفرنس میں اہم نوعیت کے فیصلے سے آگاہ کیا۔


اس موقع پر وفاقی ٹیکس محتسب کے چیف ایڈوائزر برائے بزنس سہیل الطاف کا کہنا تھاکہ کہ ایف ٹی او نے فیصلے سے فوری انصاف فراہم کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ فیصلہ پاکستان بائیو سیفٹی رولز کے تحت دیا گیا ہے، پولٹری ایسوسی ایشن کی درخواست پر ایف ٹی او ڈاکٹر آصف محمود جاء نے سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایف بی آر اور وزارت فوڈ سکیورٹی حکام کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کراچی پورٹ پر رکے سویابین کے تمام جہاز کلئیر کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

اشتہار
Back to top button