وزیراعظم کی کاروباری حضرات سے سیلاب متاثرین کیلئے گھر تعمیر کرنے کی درخواست

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت بیرون ممالک مقیم کاروباری حضرات سے درخواست کرتا ہوں کہ سیلاب متاثرین کے لیے سو سو یونٹس کے گھر تعمیر کرنے کی ذمہ داری لیں کیونکہ انسانی خدمت کی اس سے بڑی کوئی مثال نہیں ہو سکتی۔ڈیرہ اسماعیل خان کے سیلاب متاثرین کے لیے رہائشی یونٹس کے حوالے سے اسلام آباد میں افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب کے دوران پہاڑ نما چیلنجز تھے مگر صوبائی حکومتوں سمیت تمام اداروں نے مل کر کام کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آج کی تقریب شاندار مثال ہے اور صوبائی حکومتوں کی طرف سے معاونت بھی قابل تحسین ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میں پاکستان کے تمام مخیر حضرات کو درخواست کرتا ہوں کہ اس مثال کو اپنائیں اور اس سے کوئی زیادہ بوجھ بھی نہیں آئے گا اور اگر آپ سو سو یونٹ کے گھر اپنے ذمہ لیں تو دنوں میں پورے پاکستان میں ہزاروں گھر تعمیر ہو جائیں گے۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سمیت بیرون ممالک مقیم پاکستانی مخیر حضرات کو درخواست کرتا ہوں کہ سیلاب متاثرین کے لیے سو سو یونٹس کے گھر تعمیر کرنے کی ذمہ داری لیں کیونکہ انسانی خدمت کی اس سے بڑی کوئی مثال نہیں ہو سکتی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم رلیف فنڈ میں پانچ ارب روپے جمع ہوئے ہیں مگر ان کو 10 ارب روپے تک لے جانا چاہتے اور جب 10 ارب مکمل ہوں گے تو فیصلہ کریں گے کہ گھر بنانے ہیں یا ہسپتال۔

انہوں نے کہا کہ سیلابی صورتحال کے دوران این ڈی ایم اے، پی ڈی ایم ایز، افواج پاکستان اور تمام اداروں نے شاہدار کاکردگی کا مظاہرہ کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بھر میں سیلاب نے تباہی مچادی تھی مگر دوست ممالک نے بڑھ چڑھ کر امداد سامان دیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سیلاب کی وجہ سے بجلی اور مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہوگیا تھا مگر متعلقہ حکام کی بروقت کوششوں سے بحالی ہوئی۔شہباز شریف نے کہا کہ وزارت خزانہ نے چاروں صوبوں کے سیلاب متاثرین کے لیے 70 ارب روپے مہیا کیے جو شفاف طریقے سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت تقسیم کیے گئے۔

Exit mobile version