گھڑیوں کی فروخت میں نیا موڑ، زلفی بخاری اور بشریٰ بی بی کی آڈیو لیک

تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری اور سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے۔سابق خاتون اول عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کے بعد اب تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے ساتھ مبینہ آڈیو سامنے آئی ہے۔

مبینہ آڈیو میں زلفی بخاری بشریٰ بی بی کو مرشد کہتے ہوئے سلام کہتے ہیں جس پر بشریٰ بی بی انہیں سلام کا جواب دے کر حال پوچھتی ہیں تو زلفی بخاری کہتے ہیں میں ٹھیک ہوں مرشد آپ کیسی ہیں۔بشریٰ بی بی مبینہ طور پر زلفی بخاری سے کہتی ہیں خان صاحب کی کچھ گھڑیاں ہیں جو انہوں نے کہا ہے کہ آپ کو بھیج دوں تاکہ آپ انہیں بیچ دیں، وہ گھڑیاں خان صاحب کے زیر استعمال نہیں۔

https://news.com.pk/wp-content/uploads/2022/12/i6yT8ujYrGAZl9g2.mp4

دوسری جانب زلفی بخاری اپنی مبینہ آڈیو میں بول رہے ہیں کہ جی ضرور مرشد، میں کردوں گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل سابق خاتون اول بشریٰ بی بی اور پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ہیڈ ارسلان خالد کی بھی مبینہ آڈیو سامنے آئی تھی۔ 

Exit mobile version