بسم اللہ الرحمن الرحیم

کھیل

جو فاسٹ بالرز ٹیم میں ہیں انہی پر انحصار کریں گے، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم نے فاسٹ بالرز حارث رئوف کے ٹیم سے باہر ہونے کے بعد واضح کیا ہے کہ جو فاسٹ بالرز ٹیم میں موجود ہیں انہی پر انحصار کرینگے مزید فاسٹ بالرز شامل نہیں کئے جائیں گے تاہم ان کا کہنا تھا کہ فہم اشرف یا وسیم جونیئر میں سے کسی ایک کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملتان سٹیڈیم کی پچ دیکھ کرٹیم کا انتخاب کریں گے، پلئینگ الیون فائنل کرلی ہے، ایک دو پلئیرز پر بات چیت جاری ہے، فہیم اشرف یا وسیم جونئیر میں سے کسی ایک پلئیر کو شامل کرنے کا سوچ رہے ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ جو فاسٹ بالرز ٹیم میں ہیں انہی پر انحصار کریں گے، بنیادی انحصار اسپنرز پر ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہمارا جو پلان ہے اسی پر کام کرنے کو کوشش کریں گے۔صحافی کے سوال پر کپتان نے کہا کہ ایک میچ سے آپ پوری پلاننگ تبدیل نہیں کرسکتے، ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ دوسری ٹیم اچھا کھیل رہی ہے تو اسی کے مطابق کھیلنا شروع کردیں، تبدیلی لانے میں بھی وقت لگتا ہے، انگلیڈ ٹیم نیا طریقہ لے کر آئی ہے وہ اس کے مطابق کھیلتے ہیں۔بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے فاسٹ بالر تینوں فارمیٹ کھیل رہے ہیں، جس کی وجہ سے بالرز پر کافی دبا ہے

آگے سیریز میں بالرز کی ورک لوڈ میجنمنٹ کریں گے تاکہ ان کی فٹنس کا خیال رکھا جاسکے۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ سیریز میں اپنی بہترین پرفارمنس دیں گے اور جیتنے کی کوشش کریں گے۔صحافی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ دبائوکی بات نہیں ہے، کرکٹ میں کچھ بھی ہوسکتا ہے، ہم نے کئی میچز میں کم بیک کیا ہے، جو میچ گزر گئے ہیں اس پر فوکس نہیں ہے بلکہ آنے والے میچز ہیں اس پر فوکس کررہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ میچ ہارنے پر میں کسی کا دبائو نہیں لیتا، میں اپنی کرکٹ انجوائے کرتا ہوں، پرفارمنس ہونا یا نہ ہونا میرے ہاتھ میں نہیں ہے، ہر میچ میں اچھی پرفارمنس دینے کی خواہش ہوتی ہے لیکن غلطیوں سے مجھے سیکھنے کا موقع ملتا ہے، غلط پرفارمنس پر لوگوں کی تنقید کی فکر نہیں، مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ کیا بول رہے ہیں، لوگوں کا کام ہے بولنا اور میرا کام ہے پرفارمنس دینا اور ٹیم کو جیتوانا ہے، اور یہ کیسے کرنا ہے وہ میری پلاننگ پر منحصر ہے۔

Back to top button