خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے ) گورنمنٹ ہاٸی سکول بوڑانہ والا میں یومِ والدین اور تقسیم انعامات کی پروقار تقریب کانعقاد کیاگیا۔ جس میں ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہاٸی سکول ماڑی شاہ صغیرا،سابق ہیڈماسٹر حاجی ملک محمد نواز جسرا ، سماجی شخصیات نمبردار ملک نواب عادل بوڑانہ ، ملک منظورحسین،ملک غلام محمدبوڑانہ، ملک محمد اسلم،ملک اللہ یار، حاجی سیف اللہ ،سکول کونسل کے اراکین اور والدین کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔۔
ہیڈ ماسٹر ملک محمدحسنین کھارا نے سپاسنامہ پیش کرتے ہوءے مہمانان گرامی کو خوش آمدید کہتے ہوٸے ادارہ کی کارکردگی پر روشنی ڈالی۔ ہیڈماسٹر نے تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کیا اور طلبا۶ کی تعلیمی بہتر ی کے لٸے عوامی سماجی حلقوں اور والدین سے تعاون کی اپیل کی ۔ انہوں نے ادارے کی تعمیروترقی کے لیے جملہ ٹیچنگ سٹاف اور نان ٹیچنگ سٹاف کے مثالی تعاون کو سراہا۔ اس موقع پر مقررین نے ہیڈ ماسٹر ملک محمدحسنین کھارا کی زیر نگرانی تمام اساتذہ کرام کی کارکردگی اور طلبا۶ کی پرمارمنس کی شاندار الفاظ میں ستائش کی۔طلبا۶ میں انعامات بھی تقسیم کٸے گٸے۔۔