بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

سکیورٹی کی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

ڈی آئی خان میں فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کی تحصیل درابن میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع  پر کارروائی کی۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی علاقہ گرہ مستان میں کی گئی جہاں دہشتگردوں نے خفیہ ٹھکانوں سے فورسز پر حملہ کیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سے تھا  جب کہ دہشتگردوں کی شناخت منیب، جنید الرحمان، شوکت کے نام سے ہوئی۔ 

اشتہار
Back to top button