کھیل
راولپنڈی ٹیسٹ، پاکستانی بیٹرز کا بھرپور جواب، 7 وکٹوں پر 499 رنز بنا لئے
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان کی ٹیم نے انگلینڈ کی پہلی اننگزکے سکور 657 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 499 رنز بنا لئے تھے اور اسے ابھی پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 158 رنز درکار ہیں، جس وقت کھیل ختم ہوا تو وکٹ پر آغا سلمان علی 10 اور زاہد محمود 1 سکور کے ساتھ موجود تھے، پاکستان کی ٹیم کی جانب سے میچ کے تیسرے روز تین سنچریاں سکور ہوئیں، امام الحق 121، عبداللہ شفیق 114 اور کپتان بابر اعظم 136 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، اظہر علی نے 27، سعد شکیل 37، محمد رضوان نے 29 اور نسیم شاہ نے پندرہ رنز بنائے، انگلینڈ کی جانب سے ویل جیکس نے تین، جیک لیچ نے دو جبکہ جیمز اینڈرسن اور اولی روبنسن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔