بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر ایڈز آگاہی سیمینار کا انعقاد

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی خصوصی ھدایت پر ڈسٹرکٹ جیل سپرٹنڈنٹ محمد بابر کی زیرِ سرپرستی ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں ایڈز کے عالمی دن کے موقع پر ایڈز آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں ڈسٹرکٹ میڈیکل سپیشلسٹ ڈاکٹر شاھین خان مئیو نے ایڈز کے متعلق تفصیلی آگاہ کیا اور ایڈز آگاہی واک بھی کی گئی۔اس موقع پر ایک میڈیکل کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا۔ جہاں میڈیکل سپرٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال خوشاب ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی، ڈسٹرکٹ فزیشن ڈاکٹر شاھین خان مئیو، ڈسٹرکٹ ای این ٹی سپیشلسٹ ڈاکٹر راشد بلال اعوان، ڈسٹرکٹ کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر عبید خان نیازی، ڈسٹرکٹ آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر وسیم اللہ، ڈسٹرکٹ سرجن ڈاکٹر فواد منور اور سائیکالوجسٹ محمد نوید اور ڈپٹی سپرٹنڈنٹ جیل شاہ پور محمد آصف بھی موجود تھے۔تمام ڈاکٹرز نے کیمپ میں آئے متعدد قیدیوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر جیل سپرٹنڈنٹ شاہ پور محمد بابر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال جوہرآباد ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ھوئے کہا کہ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کی ھدایت پر تمام قیدیوں کی سہولیات کا خیال رکھا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button