بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

فیفا ورلڈ کپ، کیمرون سے شکست کے باوجود برازیل پری کوارٹر فائنل میں داخل

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کے آخری گروپ میچ میں کیمرون کی ٹیم نے میچ کے آخری لمحات میں گول سکور کرتے ہوئے برازیل کی ٹیم کو ایک صفر سے شکست دیدی، اس شکست کے باوجود برازیل کی ٹیم گروپ ایچ سے پری کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے تاہم کیمرون کی ٹیم اس جیت کے باوجود اگلے مرحلے میں جگہ بنانے میں ناکام رہی، کیمرون کی جانب سے میچ کا واحد گول وینسٹ ابوبکر نے انجری ٹائم کے دوران ہیڈ کے ذریعے سکور کیا، گروپ ایچ سے برازیل کیساتھ پری کوارٹر فائنل مرحلے تک سوئٹزرلینڈ نے بھی رسائی حاصل کرلی ہے، گروپ ایچ میں برازیل کی ٹیم نے تین میچ کھیل کر دو جیتے ایک ہارا اور اس کے پوائنٹس کی تعداد چھ رہی، سوئٹزر لینڈ نے تین میچ کھیلے دو جیتے ایک ہارا اس کے بھی پوائنٹس کی تعداد چھ رہی، کیمرون کی ٹیم نے تین میچ کھیلے ایک جیتا ایک برابر کیا اور ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اس کے پوائنٹس کی تعداد چار رہی ، سربیا کی ٹیم گروپ جی میں تین میچ کھیلی ایک ڈرا کیا دو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اس کے پوائنٹس کی تعداد ایک رہی۔

اشتہار
Back to top button