بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے فرزند انتقال کر گئے

پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کے فرزند اکبر لیاقت علی خان کراچی مین انتقال کرگئے۔اکبر لیاقت علی خان کے بھانجے کمال لیاقت علی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ گزشتہ دو سال سے ڈائلاسز پر تھے۔انہوں نے کہا کہ کل اچانک سے ان کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں آغا خان ہسپتال کی ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔

آج دوپہر کے بعد ان کی نماز جنازہ ہوگی جس کے بعد انہیں ڈیفنس کے قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا۔اکبر لیاقت کے انتقال پر حکومت اور سیاسی رہنماؤں نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

اکبر لیاقت علی خان کراچی کی مقامی کاروباری شخصیت تھے جنہوں نے انگلینڈ اور لندن میں تعلیم حاصل کی تھی۔لندن میں قانون کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ کراچی آئے جہاں انہوں نے ایک بڑی تجارتی کمپنی چلائی جبکہ ٹریول انڈسٹری کے ساتھ ساتھ کئی برس تک مختلف کاروبار کرتے رہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’سندھ حکومت نے ان کی زندگی بچانے کے لیے تمام تر کوششیں کیں مگر اللہ تعالیٰ نے ان کی زندگی اتنی لکھی تھی۔‘وزیراعلیٰ سندھ نے مقامی انتظامیہ کو تدفین کے حوالے سے اہل خانہ کے ساتھ مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر شرقی راجا طارق نے ہسپتال میں اہل خانہ سے ملاقات کی اور تدفین کے حوالے سے انتظامات سے بھی آگاہ کیا۔

Back to top button