بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

پنجاب کے 9 اضلاع میں انسداد پولیو مہم کا آغاز پیر سے ہوگا

پنجاب کے نو اضلاع میں پیر سے مختلف دورانیے کی انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔یہ بات آج (ہفتہ) لاہور میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر اختر ملک اور چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ خان سنبل کی زیر صدارت اجلاس کے دوران بتائی گئی۔ انہوں نے اس موقع پر بچوں کو ویکسین پلا کر مہم کا غیر رسمی افتتاح کیا۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ یہ مہم لاہور، فیصل آباد اور راولپنڈی کے اضلاع میں سات دن جبکہ چھ اضلاع سیالکوٹ، ڈی جی خان، ملتان، میانوالی، بہاولپور اور راجن پور میں پانچ روز تک چلائی جائے گی۔وزیر صحت نے مہم کے دوران سو فیصد کوریج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

Back to top button