بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے سالانہ انتخابات کی گہماگہمی جاری

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب کے سالانہ انتخابات کی گہماگہمی جاری ہے ۔اس حوالے سے جوڑ توڑ میں بھی روز افزوں تیزی آرہی ہے ۔امیدواران اپنی اپنی انتخابی مہم بھرپور طریقے سے چلا رہے ہیں ۔ ڈی بی اے خوشاب کے سالانہ الیکشن میں تین گروپس کے امیدواران میدان میں ہیں۔ جن میں ملک حیات اتراء گروپ کے صدارت کے لئے سید مزمل رضا زیدی جبکہ جنرل سکریٹری کے لیے ملک ضیاءالحق راجڑ ماہل گروپ کے صدارت کے لیے ملک ریحان فہیم ماہل اور ڈیموکریٹک لائرز گروپ کے صدارت کے لئے ملک محمد طاہر اعوان اور جنرل سیکریٹری کے لیے ملک عمران قادراعوان کے نام شامل ہیں ۔ بتایا جا رہا ہے کہ ڈی بی اے کے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد تقریباً سوا سات سو ہے۔

دریں اثنا اتراءگروپ کی طرف سے ان کے گروپ میں شامل ہونے والے ملک ابرار حسین جسرا، پیر سید نصرت شاہ، راجہ فیصل حیات جنجوعہ، اختر حسنین بلوچ ،ملک محمد اسماعیل بگھور، اور ملک ضیاءالحق دھون اور ان کے دیگر ساتھیوں کے اعزاز میں پروقار ضیافت کا اہتمام کیا گیا ۔ جس میں ضلع خوشاب کی وکلاء برادری نے بھرپور شرکت کی۔ اتراء گروپ کے سینئر رہنما ایکس پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن خوشاب ملک طاہررضابگھور نے میڈیا سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ملک ابرار حسین جسرا گروپ اور پیر مسرت شاہ گروپ جو ڈیموکریٹک گروپ کو الوداع کرکے ہمارے ملک حیات اتراءگروپ میں شامل ہوئے ہیں ہمارے گروپ کے ملک محمد زبیر حیات اتراء اور دیگر ساتھیوں کی طرف سے صمیم قلب سے انھیں ویلکم کہا گیا ہے ۔ملک رضا بگھور نے کہا کہ ضلع کی وکلاء برادری کی بے پایاں محبت پر ہم سب کےمشکور و ممنون ہیں ۔ انشاءاللہ شاندار کامیابی سے ہمکنار ہو کر ہمارا گروپ ضلع خوشاب کے وکلا صاحبان کی امنگوں کی ترجمانی کے لیے مثالی کردار ادا کرے گا ۔

اشتہار
Back to top button