بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

آرمی چیف کی تعیناتی، سمری وزیراعظم ہائوس کو موصول، اتحادی جماعتوں کا اجلاس طلب

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کی ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے بھی تصدیق کی ہے کہ وزارت دفاع کی طرف سے بھجوائی گئی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ہو گئی ہے، سمری میں چیئرمن جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور آرمی چیف کے عہدوں کے لیے ناموں کا پینل بھجوایا گیا ہے۔

مریم اورنگزبب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف متعین طریقہ کار کے مطابق ان تعیناتیوں سے متعلق فیصلہ کریں گے۔ اب وزیراعظم آفس نے بھی آرمی چیف کی تعیناتی کے لیے سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے  اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس بھی آج طلب کر لیا ہے، اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کا اجلاس آج شام 6 بجے ہو گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر مشاورت ہو گی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کر کے ان کی مزاج پرسی کی تھی اور ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال بھی کیا تھا۔

اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آصف علی زرداری کے درمیان ہونے والی گفتگو میں یقیناً آرمی چیف کی تعیناتی کے معاملے پر بھی گفتگو ہوئی تھی۔

اشتہار
Back to top button