فٹبال کی تاریخ کا بڑا اپ سیٹ، ورلڈ کپ میچ میں سعودی عرب نے ارجنٹائن کو شکست دیدی

قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں سعودی عرب کی ٹیم نے گروپ سی میں بڑا اپ سیٹ کرتے ہوئے لیونل میسی کی ٹیم ارجنٹائن کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دیدی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کا آغاز تیز رفتاری سے ہوا اور ارجنٹائن کی ٹیم کو میچ کے 10 ویں منٹ میں پینلٹی کک ملی جس پر لیونل میسی نے گیند کو جال میں ڈال کر اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی اس کے بعد سعودی عرب کی ٹیم مقابلہ برابر کرنے کی سرتوڑ کوشش کی مگر ان کی ہر کوشش کو ارجنٹائن کی دفاعی لائن نے ناکام بنا دیا

ہاف ٹائم تک ارجنٹائن کی ایک صفر کی برتری برقرار رہی، دوسرے ہاف کے آغاز کے ساتھ ہی سعودی عرب کی جانب سے جارحانہ کھیل دیکھنے کو ملا اور میچ کے 48ویں منٹ میں الشہری نے گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا میچ کے 53ویں منٹ میں الدوسری نے سعودی عرب کی جانب سے دوسرا گول سکور کرتے ہوئے ٹیم کو برتری دلا دی، ارجنٹائن کی فاروڈ لائن نے مقابلہ برابر کرنے کی سرتوڑ کوشش کی مگر سعودی عرب کی دفاعی لائن اور گول کیپر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ان کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیا، فائنل وسل تک سکور دو ایک رہا اور سعودی عرب میچ جیت گیا۔

Exit mobile version