ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ آئرلینڈ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے آئرلینڈ کی ٹیم کو 35 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل مرحلے میں جگہ بنا لی ہے، تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم کو بیٹنگ کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 185 رنز بنائے، کپتان کین ولیمسن نے 35 گیندوں پر چانچ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 61 رنز بنائے، فن ایلن نے 32 جبکہ ڈیرل مچل نے 31 رنز ناٹ آئوٹ کی اننگز کھیلی، آئرلینڈ کی جانب سے جوش لٹل نے تین، گریتھ ڈینلے نے دو جبکہ مارک ایڈیئر نے ایک وکٹ حاصل کی
جواب میں آئرلینڈ کی ٹیم 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی اور میچ 35 رنز کے فرق سے ہار گئی، آئرلینڈ کی جانب سے پال سٹرلنگ نے 37، اینڈی بالبرنی نے 30 اور جارج ڈکریل نے 23 رنز سکور کئے، نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فیرگوسن نے تین، ٹم سائوتھی، مچل سانٹر اور سودھی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔