فاروق ستار اشتعال انگیز تقریر کے تین مقدمات سے بری

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنماؤں کے خلاف اشتعال انگیز تقریر کے 3 مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا۔انسداد دہشت گردی عدالت نے فاروق ستار سمیت 6 ملزمان کو بری کر دیا۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے فاروق ستار، وسیم اختر، خواجہ اظہار الحسن اور دیگر کو بری کردیا۔ملزمان کے خلاف شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کا الزام ہے۔

Exit mobile version