بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ خوشاب آفس میں ریسکیو افسران کا اجلاس

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ خوشاب آفس میں ریسکیو افسران کا اجلاس منعقد کیا گیا ۔جس میں گزشتہ ماہانہ ایمرجنسی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ میں ریسکیو کنٹرول روم کو 7320 ٹوٹل کالز موصول ہوئیں جن میں سے 1689ایمرجنسی کالز تھیں جن میں پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ نے اپنا رسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 1669متاثرہ لوگوں کو ریسکیو کیا۔ تفصیلات بتاتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ گزشتہ ماہ میں 278 روڈ ٹریفک کے حادثات، 1146میڈیکل کی ایمرجنسی،9 آتشزدگی کے واقعات، 1پانی میں ڈوبنے کا واقعہ،53کرائم کے واقعات اور 202 دیگر ایمرجنسیز ڈیل کی گئیں جن میں کام کرتے ہوئے چوٹ لگنے، اونچی جگہ سے گر نے،زہریلے جانور کے کاٹنے وغیرہ کی ایمرجنسیز شامل ہیں

گزشتہ ماہ میں 221 معمولی متاثرہ لوگوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی گئی جبکہ1423 شدید متاثرہ لوگوں کو بروقت طبی امداد مہیا کر تے ہوئے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ پیشنٹ ریفرل سروس سے متعلق ا نجینئر حافظ عبدالرشید نے بتایا کہ گزشتہ ماہ میں 362متاثرہ لوگوں کو بہتر علاج کے لئے سرکاری ہسپتال سے دوسرے سرکاری ہسپتالوں میں طبی امداد فراہم کرتے ہوئے منتقل کیا گیا بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر انجینئر حافظ عبدالرشید نے عوام کے لئے اپنے پیغام میں کہا کہ لوگ موٹر سائیکل چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کریں ۔ تیز رفتاری سے گریز کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں.

Back to top button