وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان حکومت کی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔ جو آج بیجنگ میں آن لائن منعقد ہو رہا ہے۔اجلاس کی صدارت چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کریں گے اور اِس میں قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان کی حکومتوں کے سربراہ شرکت کریں گے۔بیلاروس، ایران اور منگولیا سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے مبصر ممالک کے سربراہ بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔