سردیوں کا آغاز، برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کردی گئیں

برطانیہ میں سردیوں کے آغاز  پر  وقت کو پیچھے کر دیا گیا یعنی تمام گھڑیاں اپنے مقررہ وقت سے ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ونٹر ٹائم کے شروع ہوتے ہی برطانیہ میں گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کر دی گئی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق گھڑیاں پیچھے کرنے کا مقصد سورج کی روشنی سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا ہے۔خیال رہے کہ برطانیہ اور پاکستان کے درمیان وقت کا فرق 4 سے بڑھ کر 5 گھنٹے ہو گیا۔

Exit mobile version