بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ست رنگ طوفان نے بنگلا دیش میں تباہی مچا دی، اموات کی تعداد 16 ہو گئی

خلیج بنگال کے سمندری طوفان ست رنگ نے بنگلا دیش میں تباہی مچادی۔سمندری طوفان ست رنگ سے  مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 16 ہوگئی ہے۔

88 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں اور بارش سے درخت گرگئے ، سڑکیں تالاب بن گئیں۔سمندری طوفان کے باعث 10 ہزار گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ ایک کروڑ صارفین بجلی سے محروم ہوگئے ہیں۔

خلیج بنگال کے سمندری طوفان کے باعث بنگلادیش میں مواصلاتی نظام متاثر ہو گیا ہے جبکہ ساحلی علاقوں سے دس لاکھ افراد شیلٹر ہومز منتقل کر دیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیے  آج موسم کیسا رہے گا؟
Back to top button