قومی
پاکستان اورترکی کے درمیان کم لاگت والے رہائشی شعبے میں تعاون بڑھانے پراتفاق
پاکستان اورترکی نے کم لاگت والے رہائشی شعبے میں تعاون بڑھانے پراتفاق کیاہے۔یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں ہائوسنگ اورورکس کی وزارت کے سیکرٹری افتخارعلی شلوانی اور ترک سفیر Mehmet Pacaciکے درمیان ملاقات میں ہوا۔فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں پردستخط کرنے کے عزم کااظہارکیا۔نیاپاکستان ہائوسنگ اورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین جنرل انورعلی حیدربھی اس موقع پر موجودتھے۔