ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کینیا میں قتل ہوئے سینئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کی میت آج پاکستان پہنچے گی۔دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ارشد شریف کی میت غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے روانہ کی جائیگی ۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ غیر ملکی پرواز کینیا سے دوحا جائے گی جہاں سے میت کو آج شام ساڑھے 7 بجے پاکستان روانہ کیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے مزید بتایا کہ ارشد شریف کی میت آج رات ایک بجے اسلام آباد پہنچائی جائے گی۔
واضح رہے کہ کینیا میں قتل کیے گئے سینئر پاکستانی صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے حوالے سے مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ارشد کو پولیس نے سر میں گولی مار کر ہلاک کیا۔