قومی
عمران خان نے ارشد شریف قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کردیا
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ٹوئٹر پر جاری بیان میں عمران خان نے کہا کہ ارشد شریف کے بہیمانہ قتل پر صدمہ ہوا، انہوں نے اپنی جان دے کرسچ بولنے کی قیمت ادا کی۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کو ملک چھوڑ کر بیرون ملک روپوش ہونا پڑا، پوری قوم ان کی وفات پر سوگوار ہے۔دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی مرحوم ارشد شریف کےگھر بھی گئے جہاں انہوں نے اہلخانہ سے تعزیت کی۔سابق وزیراعظم نے اس موقع پر ارشد شریف کے قتل کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔