آزادجموں وکشمیر بارکونسل کے انتخابات 05نومبر  کو ہوں گے

آزادکشمیر کے تمام ڈسٹرکٹ میں کاغذات جمع کروانے کی تاریخ 21اکتوبر ہے


آزادجموں وکشمیر بار کونسل کے انتخابات برائے سال 203-2027کے لیے شیڈول کا اعلان کردیا گیا ہے۔

آزادجموں وکشمیر بارکونسل کے چیئرمین /ریٹرننگ آفیسر خواجہ محمد مقبول وار نے بار کونسل کے الیکشن کے لیے 05نومبر 2022ء کی تاریخ مقرر کردی ہے۔

الیکشن کے انعقاد کے لیے آزادکشمیر بھر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسینئر سول ججز صاحبان پولنگ آفیسر کے فرائض سرانجام دیں گے۔ انعقاد الیکشن سے متعلقہ تمام ضروری دستاویزات بار کونسل سیکرٹریٹ کی جانب سے پولنگ آفیسرز کو فراہم کردیئے گئے ہیں۔

آزادجموں وکشمیر بار کونسل ایکٹ 1995ء کے مطابق وہی وکلاء بار کونسل کے انتخابات میں حصہ لینے کے اہل ہوں گے جن کی مدت پر یکٹس ہائی کورٹ 10سال ہو اور وہ وپنے کاغذات جمع کرواتے وقت پولنگ آفیسر کے پاس درخواست کے ساتھ اپنا لائسنس عدالت العالیہ مصدقہ بطور ثبوت اور شناختی کارڈ اور بار کونسل سے بار کونسل ایکٹ 1995ء کی سیکشن (C) 6کے تحت NOCحاصل کرتے ہوئے شامل کریں گے۔

الیکشن شیڈول کے مطابق آزادکشمیر کے تمام ڈسٹرکٹ میں کاغذات جمع کروانے کی تاریخ 21اکتوبر 2022ئ،کاغذات کی جانچ پڑتال 22اکتوبر 2022ئ،کاغذات واپس لینے کی آخری تاریخ 24اکتوبر 2022ء امیدواران کی حتمی فہرست 25اکتوبر 2022ئ،انتخابات 05نومبر 2022ئ،رزلٹ 10نومبر 2022ء جبکہ اعتراضات 21نومبر 2022ء تک موصول کیے جاسکیں گے۔یہ بات شوکت حسین اعوان سیکرٹری آزادجموں وکشمیر بار کونسل نے بار کونسل سیکرٹریٹ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتائی ہے۔

Exit mobile version