ٹی ٹونئٹی ورلڈ کپ کا دوسرا اپ سیٹ، سکاٹ لینڈ نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی
آسڑیلیا میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دوسرا بڑا اپ سیٹ ، سکاٹ لینڈ کی ٹیم نے کوالیفائنگ میچ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو 42 رنز سے شکست دیدی، یاد رہے اس سے قبل افتتاحی روز نمیبیا کی ٹیم نے سری لنکا کو شکست دیدی تھی، تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے سکاٹ لینڈ کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی جس نے مقررہ بیس اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 160 رنز بنائے، سکاٹ لینڈ کی جانب سے جارج منسی نے نو چوکوں کی مدد سے 66 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، کولم میک لوئیڈ نے 23 جبکہ مائیکل جانز نے بیس رنز بنائے، ویسٹ انڈیز کی جانب سے الرازی جوزف اور جیسن ہولڈر نے دو دو جبکہ اوڈین سمتھ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم 18.3 اوورز میں 118 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئی اور میچ 42 رنز سے ہار گئی، ویسٹ انڈیز کی جانب سے سب سے زیادہ سکور جیسن ہولڈر نے سکور کیا جو 38 رنز تھا جبکہ کائل میئرز بیس رنز بنا سکے، سکاٹ لینڈ کی جانب سے مارک واٹ نے تین، براڈ ویل اور مائیکل لیسک نے دو دو جبکہ جوش ڈیوے اور سفیان شریف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سکاٹ لینڈ کے جارج منسی کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔