وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل

لاہور ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے۔مسل لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے وارنٹ گرفتاری اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اینٹی کرپشن کی جانب سے جاری کیے گئے تھے۔

اینٹی کرپشن کی ٹیم وارنٹ کی تعمیل کے لیے اسلام آباد پولیس کے پاس بھی گئی تھی تاہم وفاقی پولیس نے دونوں مرتبہ ٹیم کو واپس بھجوادیا۔رانا ثنااللہ نے وارنٹ گرفتاری کو عدالت میں چیلنج کیا تھا جس کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے وزیر  داخلہ کے وارنٹ گرفتاری کو معطل کردیا ہے۔گزشتہ روز پنجاب کے مشیر داخلہ عمر سرفراز چیمہ  نے کہا تھا کہ  پنجاب میں داخلے پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو گرفتار کیا جائےگا۔

Exit mobile version