بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

سوات میں سکول وین پر فائرنگ، ڈرائیور جاں بحق

صوبۂ خیبر پختون خوا کے مالا کنڈ ڈیویژن کے ضلع سوات میں اسکول وین پر فائرنگ ہوئی ہے جس کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق سوات میں چار باغ کے علاقے گلی باغ میں اسکول وین پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں ڈرائیور جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 طالب علم زخمی ہو گئے۔ملزمان فائرنگ واردات انجام دینے کے بعد باآسانی فرار ہو گئے۔زخمی طالب علموں اور جاں بحق ہونے والے ڈرائیور کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Back to top button