قابض اسرائیلی فوج نے الخلیل میں فلسطینی خاندان بے گھرکردیا

تین معذور بچوں سمیت خاندان کے سات افراد کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور


اسرائیلی قابض فوج نے غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے جنوب مغرب میں واقع خلہ طحہ کے علاقے میں ایک فلسطینی خاندان کو اس کے گھر سے زبردستی بے دخل کر دیا جس کے بعد مکان کی مسماری کی تیاری شروع کی گئی۔

قابض فوج کی اس جارحیت کے نتیجے میں تین معذور بچوں سمیت خاندان کے سات افراد کھلے آسمان تلے آگئے۔

قابض اسرائیلی فوج نے محمد الحروب اور ان کے خاندان کے افراد کو خلہ طحہ کے علاقے میں ان کے گھر سے ہٹانے کے لیے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اسے منہدم کرنے کی پیش کش کی۔

قابض فوجیوں نے گھر کو گھیرے میں لے لیا، مقامی باشندوں کو اس تک پہنچنے سے روک دیا اور گھر والوں کو گھر سے نکلنے پر مجبور کرنے کے لیے اس کے اندر آنسو گیس کے گولے داغے۔ 100 مربع میٹر کے گھر میں سات افراد پر مشتمل ایک خاندان رہائش پذیر تھا۔ خاندان میں تین افراد معذور بتائے جاتے ہیں۔

Exit mobile version