افغانستان میں افغان طالبان کے اقتدار کے دوران صحافیوں کے خلاف ظلم، شدید تشدد اور مسلسل گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔
افغان میڈیا واچ ڈاگ کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق، طالبان حکومت کے تحت میڈیا پر جبر اور آزادیٔ اظہار کی خلاف ورزی کے دو سو پانچ واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
افغانستان انٹرنیشنل کے مطابق طالبان دور میں صحافتی آزادی مکمل طور پر کچلی جا چکی ہے اور صحافی خوف اور جبر کے ماحول میں زندگی گزار رہے ہیں۔
افغانستان میں کم از کم بیس ٹیلی وژن چینلز بند کر دیے گئے ہیں جبکہ دیگر کو شدید دھمکیوں کا سامنا ہے۔
افغان طالبان کے دور میں صحافیوں کو مسلسل گرفتاریوں اور جبر کا سامنا
