بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

جنرل باجوہ سے دفاعی شراکت داری پر تبادلہ خیال ہوا، امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات پر بیان دیا ہے ۔سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے لائیڈ آسٹن نے کہا کہ پاکستانی آرمی چیف کی پینٹاگون میں میزبانی پر خوشی ہے ۔جنرل قمرجاوید باجوہ سے دفاعی شراکت داری اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ امریکا کا دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس روانہ ہو چکے ہیں دورہ امریکا کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی صدر جو بائیڈن انتظامیہ کے سینئر حکام سے ملاقاتیں ہوئی ہیں۔

اشتہار
Back to top button