مریم نواز آج لندن روانہ ہو جائینگی

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز پاسپورٹ واپس مل جانے کے بعد آج صبح 10 بجے نجی ایئر لائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوں گی۔ذرائع کے مطابق مریم لندن روانگی کیلئے اب سے کچھ دیر بعد لاہور ائیرپورٹ کیلئے نکل جائیں گی۔

خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریم نواز تقریباً ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی جس کے بعد ان کا اپنے والد نواز شریف کے ہمراہ وطن واپس آنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے بعد گزشتہ روز مریم نواز کو ان کا پاسپورٹ واپس مل گیا تھا۔مریم نواز اپنا پاسپورٹ لینے لاہور ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے رجسٹرار کے کمرے سے اپنا پاسپورٹ وصول کیا۔

Exit mobile version