حادثات و جرائم
ٹریکٹر اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11افراد جاں
ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ مغل کوٹ میں شمبہ زرند کے قریب ٹریکٹر اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11افراد جاں بحق، 33 زخمی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درازندہ مغل کوٹ میں شمبہ زرند کے قریب خانہ بدوشوں سے بھری ٹریکٹر ٹرالی اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ خوفناک حادثہ میں 33 افراد زخمی بھی ہوئے۔
جاں بحق ہونے والوں میں 6 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں بھی خواتین اور بچے بھی شامل ہیں،ریسکیو 1122 نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا.