سارہ انعام قتل کیس، شاہنواز امیر کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

اسلام آباد کی عدالت نے سارہ انعام قتل کیس میں مرکزی ملزم شاہنواز امیر کا مزید جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ پولیس نے شاہنواز امیر کو سول جج عامرعزیز کی عدالت میں پیش کیاجس دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقتولہ کا پاسپورٹ ری کور کرنا اہم چیز ہے،  ٹریول ہسٹری کا پاسپورٹ سے معلوم ہوگا۔ 

جج نے ریمارکس دیے کہ تفتیش کی وجہ سے کیس خراب نہیں ہونا چاہیے۔بعد ازاں عدالت نے شاہنواز امیرکی والدہ کی عبوری ضمانت میں 7 اکتوبرتک توسیع دے دی اور ملزم کا مزید 3 روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔عدالت نے مقتولہ کی فیملی کے وکیل کی استدعا پر سماعت جمعہ تک ملتوی کردی۔

Exit mobile version