بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

کراچی پولیس مقابلے میں زخمی حالت میں گرفتار دونوں دہشتگرد ہلاک

کراچی میں سپر ہائی وے پر پولیس مقابلے کے دوران زخمی حالت میں گرفتار ہونے والے کالعدم تنظیم کے دونوں زخمی دہشتگرد دوران علاج ہلاک ہو گئے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز شیخ کے مطابق سی ٹی ڈی سندھ اورحساس اداروں نے سپر ہائی وے پر تیسر ٹاؤن کے قریب کارروائی کی، کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2 دہشتگرد اور 4 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

آصف اعجاز شیخ نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکاروں اور دہشتگردوں کو علاج کے لیے کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تاہم دونوں دہشتگرد اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشتگرد بڑی کارروائیوں کے ماسٹر مائنڈ اور ٹارگٹ لسٹ میں تھے۔

انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے اس حوالے سے بتایا کہ دہشتگرد ایک گھر میں تین چار دن سے رہ رہے تھے، دہشتگرد مطلوب تھے ان کا پروفائل بعد میں شیئر کیا جائے گا۔

اشتہار
Back to top button