پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، جنرل ندیم رضا

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ندیم رضا کا کہنا ہے کہ پاکستان نے خطے میں امن کی بحالی کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں۔

وہ جمعرات کو اصغر خان پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں 146ویں گریجویشن پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور تمام ممالک کے ساتھ ہم آہنگی اور پرامن بقائے باہمی کا خواہاں ہے۔

چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ قوم کی امیدوں پر پورا اترا۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج چیلنجز سے نمٹنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہیں۔

انہوں نے کورس کے شرکاء کو مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے خود کو جدید تکنیک سے روشناس رکھیں گے۔

Exit mobile version