چیئرمین سینیٹ نے شیری رحمان کو دادی قرار دیدیا

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کو ایوان کی دادی قرار دے دیا۔

گزشتہ روز چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اس وقت انتہائی دلچسپ صورتحال پیدا ہوئی جب کسٹوڈین آف دی ہاؤس نے پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان کو ایوان کی دادی قرار دیا۔

شیری رحمان نے بھی ترکی بہ ترکی جواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ کی دادی ضرور ہوں لیکن کسی کی دادا گیری نہیں چلنے دوں گی، شیریں رحمان کے جملوں پر ایوان میں قہقہے گونج اُٹھے۔

Exit mobile version