قومی
سابق سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر ہمایوں خان انتقال کر گئے
سابق سیکرٹری خارجہ ڈاکٹر ہمایوں خان اسلام آباد میں انتقال کر گئے۔ان کی نماز جنازہ جمعرات کو اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ وہ 1988 سے 1989 تک پاکستان کے سیکرٹری خارجہ رہے۔
دفتر خارجہ نے ایک بیان میں مرحوم سفارت کار کے افسوسناک انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور سوگوار خاندان سے تعزیت اور مرحوم کی روح کے لیے دعا کی۔اس میں کہا گیا ہے کہ ان کی ملک کے لیے ان کی خدمات کو ہمیشہ فخر کے ساتھ یاد رکھا جائے گا۔