قومی
سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ، 1 جوان شہید
شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں سیکیورٹی فورسز کا ایک جوان شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔
دہشتگردوں نے فائرنگ دوتوئی کے علاقے میں کی، شہید ہونے والے 34 سالہ سپاہی نذر محمد کا تعلق جعفرآباد سے تھا۔پاکستان نے دہشتگردوں کی جانب سے افغان سرزمین کے استعمال کی شدید مذمت کی۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا کہ امید ہے افغان حکام مستقبل میں ایسے واقعات روکنے کے لیے اقدامات کریں گے۔آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ملک سے دہشتگری کی لعنت ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، شہداء کی قربانیاں پاک فوج کے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔