بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم نیویارک پہنچ گئے، 23 ستمبر کو جنرل اسمبلی سے خطاب کرینگے

وزیراعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے  نیویارک پہنچ گئے۔وزارت خارجہ کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراطلاعات مریم اورنگزیب بھی وزیر اعظم کے ساتھ ہیں۔

اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے77 ویں اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف کا خطاب 23 ستمبر کو ہوگا۔ وزیر اعظم اپنے خطاب میں سیلاب سے درپیش عالمی چیلنجز، ماحولیاتی تبدیلی، عالمی و علاقائی تنازعات اور مقبوضہ جموں و کشمیر پر پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے۔

اشتہار
Back to top button