ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور مالیاتی ادارے پاکستان کے قرضے معاف کریں، سراج الحق

امیر  جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ پاکستان ڈوبا نہیں بلکہ اسے ڈبویا گیا ہے۔سراج الحق نے پاکستان میں سیلاب کی کیفیت پر بات کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے لیکن پاکستان ڈوبا نہیں بلکہ اسے ڈبویا گیا ہے، بڑے صنعتی ممالک کی غلط پالیسیاں اس کی وجہ بنی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی نے اپنی ٹوئٹ میں مطالبہ کیا کہ نقصانات کے ازالے کے لیے حکومت معاملے کو اقوام متحدہ اور عالمی اداروں کے سامنے اٹھائے اور پاکستان کے ذمے ورلڈ بینک، آئی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں کے قرضے معاف کیے جائیں۔

Exit mobile version