بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

وزیراعظم شہباز شریف ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں شرکت کرینگے

وزیر اعظم شہباز شریف کے دورہ برطانیہ کے دوران مصروفیات کی تفصیل سامنے آگئی، وزیر اعظم دورے  کے آخری روز ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کریں گے۔

وزیر اعظم شہباز شریف اپنے دورے کے دوران اتوار کے روز سابق وزیر اعظم نواز شریف سےبھی ملاقات کریں گے، نوازشریف اور شہبازشریف کے مابین ملاقات کیلئے تین گھنٹے کا وقت طے کیا گیا ہے۔

اپنے دورہ برطانیہ میں شہباز شریف اتوارکو لندن میں مصروف دن گزاریں گے جبکہ لندن ہی میں ان کی مزید ملاقاتیں بھی طے ہیں۔شہبازشریف پیرکے روز ملکہ برطانیہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات میں شرکت کے فوری بعد وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔

اشتہار
Back to top button