بسم اللہ الرحمن الرحیم

بین الاقوامی

ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات، کن ممالک کو دعوت نہیں دی گئی

الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں روس، افغانستان، ایران، بیلاروس اور میانمار سمیت کئی ملکوں کے رہنماؤں کو دعوت نہیں دی گئی۔

آنجہانی ملکہ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں دن 11 بجےشروع ہوں گی جس کے لیے سکیورٹی انتظامات کو  بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

ملکہ کی آخری رسومات میں شور سے بچنے کے لیے پروازیں روک دی جائیں گی جس کے نتیجے میں 100 سے زائد پروازیں منسوخ ہوں گی جبکہ ویسٹ منسٹر ایبے کے قریب ترین انڈرگراؤنڈ اسٹیشن بند رہیں گے۔

Back to top button