بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

یورپی یونین کے ایشیااینڈ پیسیفک ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ایم ڈی پاؤلا پامپلونی کی وفد کے ہمراہ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات

یورپی یونین کے ایشیااینڈ پیسیفک ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ایم ڈی پاؤلا پامپلونی کی وفد کے ہمراہ وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات، ملاقات میں یورپی یونین کی سفیر رینا کیونکا اورایڈیشنل سیکرٹری برائے داخلہ مومن آغا اور دیگراعلی حکام بھی موجود تھے، اس موقع پر یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر بات چیت کی گئی،انسانی حقوق، زبردستی گمشدگی،امیگریشن، انسانی سمگلنگ اورفوجداری قوانین میں اصلاحات سے متعلق تبادلہ خیال بھی کیا گیا، ملاقات میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان شہریوں کے ری ایڈمشن معاہدے پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا گیا، پاکستان سے غیر قانون امیگریشن ، انسانی سمگلنگ اور ٹریفیکنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کاروائی پر بھی بات چیت کی گئی، پاؤلا پامپلونی سے طرف سے افغانستان سے 15 اگست 2021 کے بعد افغان شہریوں کے انخلاء میں پاکستان کے کردار کی بھر پورتعریف کی گئی ، اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ یورپی یونین پاکستان کا اہم ترین تجارتی شراکت ہے۔یورپی یونین کاجی ایس پی پلس کاسٹیٹس پاکستان کے معاشی استحکام میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔حکومت،جمہوری اقدار،قانون پرعملداری اورانسانی آزادی پربھرپور یقین رکھتی ہے۔

شہریوں کی زبردستی گمشدگی کے معاملے کو انتہائی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔وزیراعظم پاکستان نے اس حساس معاملے کاپایئدار حل تلاش کرنے کی ہدایات جاری کررکھی ہیں۔ زیرحراست ملزمان پر تشدد،آئین پاکستان، تعزیرات پاکستان اوراسلامی تعلیمات کےبرخلاف ہے۔ تشدد انسانی حرمت اور تکریم کیخلاف ہے، کسی صورت قابل قبول نہیں۔ غیر قانونی امیگریشن، انسانی سمگلنگ اورٹریفیکنگ کے خلاف سخت انتظامی ایکشن لئے ہیں۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پائولا پامپلونی کا کہنا تھا کہ پاکستان، یورپی یونین کا اہم شراکت دار ملک ہے۔ تعمیری ڈائیلاگ جاری رکھیں گے۔پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی تعلقات کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر بہت خوش ہیں۔ یورپی یونین انسانی آزادی اورجمہوری اقدار سے متعلق قوانین میں اصلاحات کیلئے پاکستان سے مشاورت جاری رکھے گی۔ افغان شہریوں کے پرامن انخلا پر پاکستان کے انتہائی ممنوں ہیں۔کردار قابل ستائیش ہے۔

Back to top button