کھیل
سری لنکن ٹیم کا واپسی پر شاندار استقبال، کولمبو میں وکٹری پریڈ
ایشیا کپ کی فاتح سری لنکا کرکٹ ٹیم کا وطن پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا، جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔سری لنکا کرکٹ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹیم کے شاندار استقبال کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
سری لنکا کرکٹ ٹیم نے کولمبو کی سڑکوں پر ہونے والی وکٹری پریڈ میں حصہ لیا۔ فاتح ٹیم کے کپتان کھلاڑیوں سمیت ٹرافی تھامے بس پر سوار تھے، کرکٹ فینز نے ٹیم کے حق میں نعرے لگائے اور تصاویر بنائیں۔